عمیرہ احمد کا ناول امر بیل بہت ہی دلچسپ ناول ہے۔
یہ ہمیں نہایت ہی میٹھے انداز میں یہ بتاتا ہے معاشرتی زندگی میں اپر کلاس مڈل کلاس لوٸر مڈل کلاس میں فرق کیا ہے۔
یہ زندگی کی نہایت تلخ حقیقتوں کو نہایت دلچسپ انداز میں ہم تک پحنچاتا ہے۔
پنجابی زبان کے ایک محاورے کا مفہوم ہے کہ غریب کا بچہ اچھا خاصا کھیل رہا ہو تو کہا جاتا ہے یہ کیا گند ڈال رہا ہے اور امیر اور طاقتور کا بچہ گند بھی ڈال رہا ہو گلی میں تو کہا جاتا ہے چوہدری صاحب کھیل رہے ہیں۔
جس کو اس کہاوت کی سمجھ نہ آ رہی ہو وہ امر بیل پڑھے سب سمجھ آ جاۓ گا ۔
یہ ایک اور پنجابی کہاوت کی بھی ترجمانی کرتا ہے اور زندگی کی حقیقت کی بھی۔
پنجابی کہاوت کچھ اس طرح ہے ساٸیاں باہجھ کھوہ تریاۓ۔
اس کا مطلب ہے جس کی چیز ہوتی ہے نہ اسی کو قدر ہوتی ہے۔ یعنی والدین کے بغیر اولاد کا برا حال ہی ہوتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں