آپ نے اپنے مقاصد سیٹ کر لیے آپ کو کسی سے کچھ نہیں چاہیۓ سواۓ اللہ کے۔
آپ اپنے مقصد کے ساتھ چپک گۓ تو
ایسے شخص سے اچھے با اخلاق طریقے سے دور رہنا بہی سیکھ لیجیۓ جس کی زندگی بے رنگ ہو رہی ہے آپ کو تکلیف پہنچاۓ بغیر۔
ہر ہنس کے بات کرنے والا خیر خواہ نہیں ہوتا۔
اچھی معاشرتی زندگی ہماری ضرورت ہے لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا ہمارا فرض ہے ۔
لیکن برے ارادے اور بری نیت والے شخص سے اس کے لیول پہ جاۓ بغیر نمٹنا آنا چاہیۓ۔
سب سے بھترین طریقہ ہے اگنور کرنا ۔ ایسے لوگو ں کے بارے میں یہ فرض کر لینا چاہیۓ کہ وہ ایگزسٹ ہی نہیں کرتے آپ کا فوکس واپس آ جاۓ گا۔
لوگوں سے اچھا گمان رکھیں اچھے کے ساتھ برا کبھی نہ کریں۔
برے کے ساتھ بھی برا کبھی نہ کریں بس اس کو جان جاٸیں اور اس کے پیچھے خود کو ہلکان نہ کریں اس کو اس کے حال پہ چھوڑ دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں