اتوار، 12 دسمبر، 2021

صنف آہن قسط 3 ریویو

 صنف آہن قسط 3 میں مہ جبیں اپنے کزن کمیل کے ساتھ ساٸکولوجیکل ٹیسٹ دینے جاتی ہے۔

شاٸستہ اپنے منگیتر کامل کے ساتھ اور ربیعہ اپنے بھاٸ کے ساتھ ساٸکولوجیکل ٹیسٹ دینے جاتی ہے۔

آرزو اور پری اپنے اپنے ابوکے ساتھ جاتی ہیں۔ 

سیدہ سدرہ بھی ٹیسٹ دینے آٸ ہوٸ ھے۔ 

کہانی انتہاٸ دلچسپ اور دلجمعی سے محنت کرنے پر اکسانے والی ہے۔

ہفتہ، 11 دسمبر، 2021

عمیرہ احمد کا ناول امر بیل

 عمیرہ احمد کا ناول امر بیل بہت ہی دلچسپ ناول ہے۔ 

یہ ہمیں نہایت ہی میٹھے انداز میں یہ بتاتا ہے معاشرتی زندگی میں اپر کلاس مڈل کلاس لوٸر مڈل کلاس میں فرق  کیا ہے۔

یہ زندگی کی نہایت تلخ حقیقتوں کو نہایت دلچسپ انداز میں ہم تک پحنچاتا ہے۔

پنجابی زبان کے ایک محاورے کا مفہوم ہے کہ غریب کا بچہ اچھا خاصا کھیل رہا ہو تو کہا جاتا ہے یہ کیا گند ڈال رہا ہے اور امیر اور طاقتور کا بچہ گند بھی ڈال رہا ہو گلی میں تو کہا جاتا ہے چوہدری صاحب کھیل رہے ہیں۔

جس کو اس کہاوت کی سمجھ نہ آ رہی ہو وہ امر بیل پڑھے سب سمجھ آ جاۓ گا ۔

یہ ایک اور پنجابی کہاوت کی بھی ترجمانی کرتا ہے اور زندگی کی حقیقت کی بھی۔ 

پنجابی کہاوت کچھ اس طرح ہے  ساٸیاں باہجھ کھوہ تریاۓ۔

اس کا مطلب ہے جس کی چیز ہوتی ہے نہ اسی کو قدر ہوتی ہے۔ یعنی والدین کے بغیر اولاد کا برا حال ہی ہوتا ہے۔

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

سردیوں کی چھٹیاں /مراد راس_

 پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ

مجھے حیران کن دھچکا لگا ہے کہ یہ کون سے جاہل لوگ ہیں جو ٹوٸٹر پہ میسیج کر کہ کہتے ہیں چھٹیاں کرو سکول بند کرو ۔کرونا 2019 سے لے کر جتنا نقصان بچوں کی پڑھاٸ کا ہوا ہے ۔سب سے آخر پہ جس جگہ کو بند کیا جاۓ وہ تعلیمی ادارے ہونے چاہیۓ۔ 

اقوام متحدہ نے بھی جنوبی ایشیا میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی ھدایت کی ہے۔

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

تکلیف پحنچانے والے کو خوش رہ کہ دکھاٶ

 آپ نے اپنے مقاصد سیٹ کر لیے آپ کو کسی سے کچھ نہیں چاہیۓ سواۓ اللہ کے۔ 

آپ اپنے مقصد کے ساتھ چپک گۓ تو 

ایسے شخص سے اچھے با اخلاق طریقے سے دور رہنا بہی سیکھ لیجیۓ جس کی زندگی بے رنگ ہو رہی ہے آپ کو تکلیف پہنچاۓ بغیر۔ 

ہر ہنس کے بات کرنے والا خیر خواہ نہیں ہوتا۔

 اچھی معاشرتی زندگی ہماری ضرورت ہے لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا ہمارا فرض ہے ۔

لیکن برے ارادے اور بری نیت والے شخص سے اس کے لیول پہ جاۓ بغیر نمٹنا آنا چاہیۓ۔ 

سب سے بھترین طریقہ ہے اگنور کرنا ۔ ایسے لوگو ں کے بارے میں یہ فرض کر لینا چاہیۓ کہ وہ ایگزسٹ ہی نہیں کرتے آپ کا فوکس واپس آ جاۓ گا۔

لوگوں سے اچھا گمان رکھیں اچھے کے ساتھ برا کبھی نہ کریں۔ 

برے کے ساتھ بھی برا کبھی نہ کریں بس اس کو جان جاٸیں اور اس کے پیچھے خود کو ہلکان نہ کریں اس کو اس کے حال پہ چھوڑ دیں۔

اتوار، 5 دسمبر، 2021

جے.فرینگرینس

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اوران کے شوہر شعیب ملک نے پرفیومز کا ایک برینڈ  متعارف کروایا ہے جس کا نام جے .فریگرینس رکھا گیا ہے۔

کترینہ کیف کی شادی

 بھارتی فلم سٹار کترینہ کیف فلم سٹار وکی کوشال سےشادی کر رہی ہیں۔ ان کی شادی کی تقریبات سات آٹھ اور نو دسمبر کو ہوں گی۔ 

مہرین کا سچ

 قسط نمبر 18 میں مہرین کا سامان لینے جانے پر اسود کو پتہ چلتا ہے کہ مہرین نہ صرف نانی کے سارے کام کرتی تھی بلکہ پڑھاٸ میں  بھی بہت آگے تھی۔ مشعال اس کی جلن میں اس کے سارے سرٹیفیکےٹس کو اپنا کہ کر اسود کے سامنے نمبر بنانے کی کوشش کرتی تھی۔ نہ صرف وہ سگریٹ پیتی تھی بلکہ نیند کی گولیوں کی بھی عادی تھی۔

اور اس نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ پہلے مہرین کے کھانے میں اور پھر اس کی چاۓ میں نیند کی گولیاں ڈال کر اسے مارنے کی کوششکی تھی۔

لیکن اللہ کا قانون ھے کہ جو دوسروں کے لیے گھڑا کھودتا ہے وہ خود ضرور اس میں گرتا ہے۔

بہر حال مہرین کے ذہنی مریض بننے کے بعد آخر کار اسود کو اس کے بے گناہ ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔

سری لنکا نے ایشیا کپ جیت لیا

 سری لنکا کی کرکٹ ٹیم فاٸنل میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کر لیا ہے۔