اردو اشعار کی تشریح:
شعر : عیاں ہے ہر طرف عالم میں حسن بے حجاب اس کا
بغیر از دیدہ حیراں نہیں جگ میں نقاب اس کا
تشریح:
اس شعر میں شاعر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہوۓ کہتا ہے کہ ہر طرف اس دنیا میں اس کی تخلیقات کا حسن اس کی ذات اور صفات کا احساس بکھیر رہا ہے۔ یہ ہواٸیں یہ پہاڑ یہ میدان یہ پرندے یہ جانور یہ انسان یہ چاند یہ ستارے سب اس کی موجودگی اس کی حسن تخلیق کی گواہی دیتے ہیں۔ہر چیز چیز میں اس کا جلوہ نظر آتا ہے۔
جیسا قرآن پاک میں ازشاد ہےکہ اللہ تعالیٰ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔
اگر کوٸی اس دنیا میں اس پاک رب کی پہچان رکھتا ہے تو وہ شخص ہے جس کو اللہ نے دیکھنے والی آنکھ عطا فرماٸی ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں